ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار :کوڑی بیر علاقہ میں 8مشتبہ ڈینگو مریض: پچاس سے زائد مینگلوراسپتال داخل

کاروار :کوڑی بیر علاقہ میں 8مشتبہ ڈینگو مریض: پچاس سے زائد مینگلوراسپتال داخل

Sat, 06 Aug 2016 20:16:40    S.O. News Service

کاروار:6/اگست (ایس او نیوز)گذشتہ 15دنوں سے بس اسٹانڈ سے متصل ڈاکٹر ہیگڈے کٹے اسپتال میںعلاج کے لئے آنےو الے مریضوں میں سے 8مریضوں کوڈینگو ہونے کی وجہ سے  انہیں منی پال اورمنگلورو روانہ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کاروارتعلقہ میں ڈینگو بخار کی وجہ سے پڑوسی اضلاع میں علاج کے لئے منتقل ہونے والوں کی تعداد 50سے بھی زائد ہونے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ دو ہفتہ پہلے شہر کے ایک ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ ان کے پاس علاج کے لئے پہنچے 3ڈینگو مریضوں میں مریض بس اسٹانڈ کے پاس والے کونے نامی مقام کا بھی شامل تھا۔

بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بار ش ہونے سے ڈینگو بیماری کےمچھروں کی نسل برباد ہوتی ہے، ایک دودن بارش جاری رہتی ہے اور تالاب اور نالے میں جمع شدہ پانی بہہ کہ وہاں تازہ پانی جمع ہوتا ہے تواس طرح کی بیماری پھیلنے کے آثار ختم ہوجاتے ہیں، مگر ہلکی ہلکی بارش ہونے سے ڈینگو بخار کے مچھرجنم لینے شروع ہوجاتے ہیں اور اسی سے بخار پھیلتا ہے۔


Share: